آسٹریلیا میں مریم نسیم کا پاکستان کیلئے اعزاز

0

خیبرپختونخوا کی لڑکیاں ہر میدان میں کسی سے کم نہیں یہ ثابت کردیا ہے آسٹریلیا میں مقیم پشاور سے تعلق رکھنے والی مریم نسیم نے
انہوں نے ویٹ لفٹنگ کے57 کلو گرام کیٹگری میں سلور میڈل اپنے نام کرلیا جو کہ پشاور سمیت پورے ملک کیلئے اعزازہے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ویٹ لفٹنگ میں سلور میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے اور وہ اس اعزاز کو اپنے ملک اور یہاں کے باسیوں کے نام کرتی ہیں۔ مریم نسیم اسٹریلیا کے شہر میلبرن کے ایک فٹنس کلب میں بطور فٹنس ٹرینر کام کررہی ہیں۔ وہ بلاگ کے زریعے پاکستانی لڑکیوں کو فٹ رہنے کے گر بھی سکھاتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر دئے گئے ایک پیغام میں ان کا کہنا ہے “ کہ پاکستانی خواتین کو باہمت دیکھنا چاہتی ہیں” ۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ بہت جلد پشاور کا دورہ کرکے یہاں کی خواتین کیلئے فٹنس ٹریننگ میں کچھ کرنا چاہتی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتی ہیں

About Author

This is your voice, speak and explorer un-cover things!

Leave A Reply