باجوڑ ایجنسی میں دیوار گرنے سے سات افراد جاں بحق، چھ زخمی

0

پیر کی صبح چھ بجے باجوڑایجنسی کے صدر مقام خار میں شمس الوہاب خان عرف خان پاچہ کے گھر کی دیوار دو قریبی گھروں پر جاگری جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق جبکہ چھ شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہیں جس کو علاج کیلئے پشاور منتقل کیا گیا ہے۔ پولیٹکل انتظامیہ اور مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائی عمل میں لائی جس کے نتیجے میں زخمیوں اور لاشوں کو نکالا گیا۔ زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو قریبی خار ہسپتال منتقل کیا گیا۔

About Author

This is your voice, speak and explorer un-cover things!

Leave A Reply