حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں خواجہ سرا پر تشدد

0

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں خواجہ سراوں کے ساتھ سیکیورٹی گارڈز کی بدتمیزی حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں عیادت کی غرض سے آنیوالے خواجہ سراوں کے ساتھ سیکورٹی گارڈز کی مبینہ زیادتی کے خلاف خواجہ سرا تنظیم ٹرانس ایکشن فرم کی جنرل سیکرٹری آرزو جو خود بھی مبینہ تشدد کا نشانہ بنیں نے ہسپتال کے سامنے احتجاج کیا تو موقع پر میڈیا پہنچ گیا جس کے بعد معاملہ رفع دفع کرنے کیلئے ہسپتال انتظامیہ نے خواجہ سراوں کے ساتھ مذاکرات کی ٹان لی۔ خواجہ سراوں کو ان کے پھاڑے ہوئے کپڑوں کی قیمت کی ادائیگی کے عوض راضی نامے کی پیشکش کی گئی۔ خواجہ سرا تنظیم کی جنرل سیکرٹری آرزو نے میڈیا سے گفتگو کے دوران انتظامیہ کی غفلت کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔ جس کے بعد انتظامیہ نے میڈیا کو موقف دیتے ہوئے لگائے الزامات کی تردید کی اور میڈیا کے ساتھ کی گئی بدتمیزی پر معافی بھی مانگی

About Author

Leave A Reply