فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کے لیےامن ریلی اسلام اباد کی طرف پیدل روانہ

0

انٹرنیشنل امن واکر کھرل کثرت رائے فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کے مطالبے کو پورا کرنے کے لیے تاریخی باب خیبر سے ریلی کی شکل میں اسلام اباد کی طرف پیدل روانہ۔
ممبر قومی اسمبلی الحاج شاہ جی گل آفریدی، پختون خوا اولسی تحریک کے براکت ،جماعت اسلامی یوتھ ونگ فاٹا کے صدر شاہ جہان آفریدی، سماجی ورکر محمد عرفان کھٹیاخیل۔ عوامی نیشنل پارٹی کے محمد عمر آفریدی ،منظور آفریدی ،نیشنل پارٹی کے اعجاز افریدی ،پی پی پی ہی کے حضرت ولی افریدی و سینکڑوں قبائل نے تاریخی باب خیبر سے ریلی کی شکل میں رخصت کیا۔اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے گو ایف سی آر کو، مرج قبائل پختونخواہ کے نعرے بھی لگائے۔روانگی سے پہلے قبائل نے بین الاقوامی امن واکر کثرت رائے کو پھولوں کے ہار پہناکر گل پاشی بھی کی جبکہ پھولوں کے گل دستے پیش کرکے محبت کا اظہار کیا ۔روانگی سے پہلے کثرت رائے نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مختلف مظالم کے خلاف اور مظلوموں کے لیے امن واک کیا ہے جس میں مجھے بین الاقوامی ایوارڈز بھی ملے ہے لیکن آج جو محبت خیبرایجنسی فاٹا کے عوام سے ملی ایوارڈز سے کم نہیں ،قبائیلی عوام کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ان کو بنیادی انسانی حقوق نہیں مل رہے ہیں اس لیے خیبرپختونخوا میں ضم کرنے سے قبائیلی عوام کو بنیادی انسانی، معاشی حقوق مل جائے گے۔کثرت رائے پانچ دن پیدل سفر کرکے 26 اکتوبر کو اسلام آباد تک پہنچے گے

About Author

Leave A Reply