166

فاٹا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے فاٹااصلاحات کے لیے پورے قبائیلی علاقوں میں مظاہرے کرنے کا اعلان کردیا

فاٹا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا ایک اہم اجلاس نائس کالج پشاور میں ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ فاٹا اصلاحات کی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے بھرپور قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے ، فاٹا اصلاحات کیلئے فاٹا بھر میں یوتھ کو منظم کیا جائیگا ، ایف سی آر کیخلاف و اصلاحات کی حق میں ہر ایجنسی میں احتجاجی مظاہرے کی جائیں گے.اجلاس میں مرکزی صدر شوکت عزیز ، جنرل سیکٹری ارشاد ، وائس صدر مصباح اور فنانس سیکرٹری مرتضی محسود سمیت سنیئر ممبر ان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
فاٹا کی عوام تاریخ کی اہم ترین موڑ پر کھڑے ہیں ، اس لئے نوجوانوں کو اپنے مستقبل کیلئے آگے لانا ہوگا ، ذاتی مفادات کی خاطر فاٹا اصلاحات کو متنازعہ بنانے والوں کو منہ کی کھانی پڑیگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں