18

فاٹا میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع

قبائلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پولیو مہم آج سے ایجنسی سرجنز، پولیٹکل انتظامیہ، کمشنرز اور مسلح افواج کی نگرانی میں شروع ہوئی ہے۔
انسداد پولیو مہم 1 نومبر2017 تک جاری رہے گی۔ جس کے بعد رہ جانے والے بچوں کو پولیو قطرے پلوانے اور سرویلنس کا کام جاری رکھا جائے گا ۔
مہم  کے دوران 5 سال سے کم عمر کے کل 1034660 بچوں کو4317 ٹیموں کی مدد سے پولیو قطرے پلوائے جائیں گے،
پولیو مہم میں 3931 موبائل ٹیمیں ، 290 فکسڈ ٹیمیں اور96 ٹرانزٹ ٹیمیں حصہ لےرہی ہیں۔
سال 2016 میں 2 پولیو کیسز جنوبی وزیرستان ایجنسی سے رپورٹ ہوے تھے۔
2017 میں اب تک کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ فاٹا میں آخری پولیوکیس پچھلے  سال 27 جولائی، 2016 کو سامنے آیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں