24

پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی اموات دیگر بیماروں کی وجہ سے ہونے کا انکشاف

پشاور میں ڈینگی سے ہونے والی اموات کی تفصیلی جائزہ رپورٹ کے ابتدائی نتائج سامنے آگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صرف خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں ہونے والی 46 اموات میں سے 19 ڈینگی سے ہوئیں۔ رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ ڈینگی سے متاثرہ 27 مریضوں کی اموات دیگر عوارض سے ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق ڈینگی متاثرہ مریضوں میں سے اکثریت دیگر خطرناک عارضوں جیسے امراض قلب، ٹی بی، ٹیٹنس، انیمیا اور پارکنسن وغیرہ میں بھی مبتلا تھے۔
رپورٹ میں عندیہ دیا گیا ہے کہ دیگر ہسپتالوں اور علاقوں میں ڈینگی سے متاثرہ تمام اموات کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے
اموات کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔۔۔۔۔رپورٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں