133

خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود سپورٹس کمپلیکس میں الحاج کاروان کے زیر اہتمام یوتھ جرگے کا انعقاد

ایف سی آر کے خلاف اور فاٹا انضمام کے حق میں ایک جلسے کا اہتمام کیا گیا تھا جس ممبر قومی اسمبلی الحاج شاہ جی گل آفریدی ،جمعیت علماء اسلام س خیبرپختونخوا کے امیر یوسف شاہ ۔سینٹر عبدالرحمان فقیر مومند ۔ایم این اے نظیر خان ۔فاٹا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے صدر شوکت عزیز .جماعت اسلامی کے امیر زرغون شاہ افریدی،پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے فواد افریدی ومخلتف مکتبہ فکر کے لوگوں اور سیاسی پارٹیوں کے مقامی رہنماؤں اور کثیر تعداد میں عام لوگوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر الحاج شاہ جی گل افریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم فاٹا کے لوگوں کو انکا بنیادی حق دینے کے لئے نکلے ہیں اور وقت آگیا ہے کہ فاٹا کے لوگوں کو بھی قومی دھارے میں لاکر ترقی کے راستے پر گامزن کیا جائے اور یہ دہشت گردی سے متاثرہ خطہ بھی ترقی کرسکے ۔انہوں نے کہا کہ فاٹا کا نوجوان بھی تعلیم حاصل کرکے اپنے ملک و قوم کا خدمت کرسکے اور ان سب کے لئے ضروری ہے کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ایف سی آر جیسے کالے قانون کو ختم کرکے فاٹا کے لوگوں کو مزید تاریکیوں سے نکالا جائے ۔فاٹا کو خیبر پتخونخوا میں انضمام تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی اور ہم فاٹا کے لوگوں کا حق لیتے رہینگے۔مقررین نے کہا کہ فاٹا کے عوام کو بھی چاہیئے کہ ہمارے ساتھ اس فاٹآ انضمام تحریک میں شامل ہوجائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں