18

چیف سیکرٹری پختونخوا کا این ٹی ایس پر بھرتی اساتذہ کی عدم ادائیگی کا نوٹس

پشاور: چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے این ٹی ایس پر بھرتی اساتذہ کو تنخواؤو کی عدم ادائیگی کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم سے تین دن کی اندر وضاحت طلب کی ہے ۔ مذکورہ اساتذہ ماہ اپریل میں این ٹی ایس کے ذریعے محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم میں بھرتی کئے گئے تھے جن کو دفتری پیچید گیوں / سست روی کیوجہ سے ابھی تک تنخوا ئیں جاری نہیں ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ان اساتذہ اور ان کے خاندانوں میں تشویش پھیل گئی ہے ان اساتذہ نے سوشل میڈیا پر اپنے مسئلے کو اجاگر کیا تھاجس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری نے متعلقہ محکمے کے اعلیٰ حکام کو ہدایت کی ہے کہ مسئلے کا مکمل چان بین کرکے غفلت بھرتنے والوں کی نشاندہی کر کے جامعہ رپورٹ تین دن میں انہیں بھجوائیں اور مذکورہ اساتذہ کو تنخوا ؤوں کی فوری ادئیگی یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں