217

جمرود سپورٹس کمپلیکس پر 5 روزہ انٹر سکولز فاٹا کے مقابلوں کا میلہ شروع ہوگیا


سپورٹس ۔کلچر ۔یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ فاٹا سیکرٹریٹ کے زیر اہتمام جمرود سپورٹس کمپلیکس پر 5 روزہ انٹر سکولز فاٹا کے مقابلوں میلہ شروع ہوگیا ہے جس میں تمام ایجنسیوں سمیت ایف آرز کے ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں ۔اس میلے میں فٹ بال ۔اتھلیٹکس ۔کرکٹ ۔ولی بال۔باسکٹ بال۔بیڈمنٹن۔ٹیب​ل ٹینس اور دیگر مقابلے شامل ہیں۔اس میلے کا افتتاح فاٹا سیکرٹریٹ کے ایڈ یشنل سیکٹری سکندر قیوم نے کیا جبکہ اس موقع پر انکے ساتھ خیبر ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ خالد محمود ۔سپورٹس ڈائریکٹر فاٹا محمد نواز اور دیگر مشران اور بڑی تعداد میں تماشائی موجود تھے۔اس میلے میں فاٹا سے 1000 ہزار مختلف کھیلوں کے کھیلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔اس میلے کا مقصد فاٹا کے لوگوں کو مثبت سرگرمیاں فراہم کرنا اور فاٹا کے کھیلاڑیوں میں چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو باہر نکالنا ہے ۔کیونکہ فاٹا کے لوگوں نے کئی سال تک دہشت گردی اور محرومیوں کا سامنا کیا ہے اور جبکہ علاقے میں امن قائم ہوچکا ہے تو فاٹا میں مثبت سرگرمیاں بھی شروع ہوگئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں