118

نو شہرہ گردہ پیوند کاری کیس کی تحقیقاتی رپورٹ محکمہ صحت کو ارسال

پشاور: گردوں کے مکروہ دھندے میں پنجاب کا گینگ ملوث ، تحقیقاتی رپورٹ کا متن ڈاکٹرظفر نامی شخص گینگ کا لیڈر تھا جو ملک بھر اور آزاد کشمیر میں کام کرتا ہے۔۔تحقیقاتی رپورٹ
گینگ 2001سے اس مکروہ دھندھے میں ملوث ہے۔ پیوند کاری کے لئے زیادہ تر ڈونرز ننکانہ صاحب ،منڈی بہاﺅالدین ،سرگودھا اور حسن ابدال سے لائے جاتے تھے۔
گروہ کے پڑوسی ملک افغانستان میں بھی کام کرنے کے شواہد ملے ہیں ۔ محکمہ صحت کے میڈیکل آفیسر صفی اللہ خان خلیل اور ڈرگ انسپکٹر طیب عباس نے مل کر 2016میں میڈیکل سنٹر شروع کیا ۔ایف آئی اے کے چھاپے کے وقت ڈاکٹر ظفر آپریشن تھیٹر میں موجود تھے تاہم چھاپے کی اطلاع ملتے ہی فرار ہو گئے‫. تحقیقاتی کمیٹی نے سرجن ڈاکٹر عبدالعزیز کی پی ایم ڈی سی کی رجسٹریشن کینسل کرنے اور تاعمر پریکٹس پر بین کی سفارش کر دی. ڈرگ انسپکٹر طیب عباس کے خلاف سخت کاروائی کی سفارش۔
تحقیقاتی رپورٹ میں خیبرپختونخوا ہیلتھ کیر کمیشن کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار

0aa050ac-86a1-42d8-81ab-f1a39643bda4
f52a9692-c608-4482-8050-a7227d15d676
effc54ba-c17f-414f-84f7-ecf0c1982662
d8e2e2ed-e4d4-4328-bc0c-33796311f412
d1a18c15-4be7-4c04-9ef1-ac77a4de9932
b514aff3-82d5-4f50-92ea-301a1ee2a2fe
97713b17-f8e0-495c-8160-6acea02140a4
6220c56b-39bf-48a1-8261-b1ea591396b9

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں