17

پاک ترک سکول اینڈ کالج میں سالانہ ثقافتی میلے کا انعقاد

پشاور: حیات آباد میں واقع پاک ترک سکول اینڈ کالج میں سالانہ ثقافتی میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبا کے والدین سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں نے پاکستانی اور ترکی ثقافت کو اجاگر کرتے ہوئے ٹیبلو اور نغمے پیش کئے اور علاقائی موسیقی پر ثقافتی ڈانس بھی پیش کیا۔
سکول کے بچے مختلف علاقائی ملبوسات میں ملبوس تھے اور پاکستان کے مختلف علاقوں کی ثقافت کو اجاگرکیا ۔ اس تقریب میں ترکی شاہانہ کپڑوں میں ملبوس بچے بھی توجہ کا مرکز بنے۔ سکول انتظامیہ کے مطابق یہ میلہ ہرسال ترتیب دیا جاتا ہے جس میں مختلف ثقافتوں کو نمائندگی دی جاتی ہے اور بچوں کو ان مختلف ثقافتوں سے روشناس کیا جاتا ہے ۔ اس موقع پر ترکی اور پاکستان کے علاقائی کھانوں اور ملبوسات کے سٹالز بھی لگائے گئے تھے جس سے بچے اور والدین دونوں محضوض ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں