147

خیبر ایجنسی تحصیل باڑہ سے تعلق رکهنے والا نوجوان رنگ روڈ ٹر یفک حادثے میں جاں بحق

باڑہ قبیلہ سپاہ کے علاقےعالم گودر کاریگر گڑهی سے تعلق رکهنے والا 18 سالہ شبیر احمد ولد سعید رینگ روڈ پر موٹر سائیکل پر سوار تها کہ گاڑی کی ٹکر سے گر کر ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آگیا جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم تهوڑ گیا. رینگ روڈ پر لنڈی اخون احمد میں شیشوں مسجد کے سامنے حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب تاہم ابهی تک پولیس نے ایف آئی آر درج نہیں کی. شبیر کے چچا کے مطابق شبیر احمد پشاور کوہاٹ روڈ پر واقع سمال انڈسٹریل اسٹیٹ میں کام کرتا تها تاہم اس وقت وہ شناختی کارڈ بنوانے کی غرض سے کام چهوڑ کر نادرہ آفس جا رہا تها کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں