9

پی ڈی ایم اے اور پارسا کا ملاکنڈ ڈویژن میں دہشت گردی سے متاثرہ مکانات کی بحالی کیلئے چیک تقسیم

چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں پراونشل ڈیزاسٹرمنجمینٹ اتھارٹی ، صوبائی ادارہ برائے تعمیر نوبحالی و آبادی کاری (پارسا) خیبر پختونخوانے دہشت گردی سے متاثرہ ملاکنڈ ڈویژن میں امداد سے رہ جا نے والے تین اضلاع دیر اپر ، دیر لو ئر اور بو نیر کے متا ثرہ افراد میں دہشت گردی سے متاثرہ مکانات کی آبادی کاری کے لیے 99 لاکھ بیس ہزار روپے معاوضے کی مدمیں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے تقسیم کئے ۔ جبکہ سوات میں امداد سے رہ جا نے والے متاثرہ خاندانو ں کو رواں ما ہ ادائیگی کر دی جا ئی گی۔
دہشت گردی سے ما لاکنڈڈ ویژن میں دو ہزار سے زائد مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے تھے جبکہ سات ہزار سے زائد مکانات کو جزوی نقصان پہنچا تھا۔جس کے لئے پارسا نے مالاکنڈ ڈ ویژن کے مکمل تبا ہ ہونے والے مکانات کے مالکان کو پہلے ہی ادائیگی کر چکی ہے ۔
دہشت گردی سے جہاں بہت سی قیمتی جانیں ضائع ہوئی وہاں انفراسٹرکچر کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا تھا۔ جس میں تعلیمی ادارے سر فہرست تھے ۔ان تعلیمی اداروں کی تعمیر نو کا بیڑاہ پا رسا نے اٹھایا اور اب پا رسا نے دہشت گردی سے متاثرہ1 11 سکولوں کی تعمیر نو کا کام یو ایس ایڈ کے تعاون سے مکمل ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیمی سرگرمیاں بحال کردی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں