6

پشاور میں برن اینڈ ٹراما سنٹر تعمیر بارے اہم اجلاس

پشاور: سیکریٹری محکمہ ریلیف ،بحالی وآبادکاری، ظاہر شاہ کے زیر صدارت برن اینڈ ٹراما سنٹر کی تعمیر میں پیش رفت کے حوالے سے اہم اجلاس پی ڈی ایم اے میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکریٹری ریلیف،ڈی جی پی ڈی ایم اے ، پروگرام منیجر پارسا، انفرا کوارڈینیٹر پارسا، پروگرام ڈائریکٹر ، ہالکرو،محکمہ صحت،سی اینڈ ڈبلیو، پی اینڈ ڈی اور نیسپاک کے عہدہ داروں نے شرکت کی۔
پروگرام منیجر پارسا نے سیکریٹری ریلیف کو برن اینڈ ٹراما سنٹر کے حوالے سے ہونے والے پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ انہوں نے فورم کو بتایا کہ پارسا روزانہ کی بنیاد پر کام کی رفتا ر کو ماینٹر کر رہا ہے اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ سیکریٹری ریلیف نے تمام متعلقہ اداروں کو جنگی بنیادوں پر کام مکمل کرنے کی ہدایات دیتے ہو ئے منصوبے کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے پر زور دیا۔
سی اینڈ ڈبلیو کے نمائندے نے فورم کو بتایا کہ تمام ٹھیکیداروں کو کام سونپ دیا گیا ہے اور منصوبے پر تیزی سے کا م جا ری ہے۔ سیکریٹری ریلیف نے متعلقہ اداروں کو روزانہ اور ہفتہ وارپیش رفت سے آگاہ کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔ اجلاس کے بعد سیکریٹری ریلیف اور سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو نے برن اینڈ ٹراما سنٹر کا اچانک دورہ کیا ۔ اس مو قع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ منصوبہ عوامی فلاح کے لئے نہایت ضروری ہے۔ اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے منصوبے کو تیز رفتا ری سے مکمل کر نے کی ہدایا ت جا ری کی ۔ انہوں نے مز ید کہا کہ صوبا ئی حکومت اور چیف سیکریٹری آفس اس منصوبے کے پیش رفت کے حوالے سے کمیو نیکیشن ، ورکس ڈیپارٹمنٹ اور یو ایس ایڈ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتا ہے۔واضح رہے کہ اس منصوبے پر صوبائی ادارہ برائے بحالی و آبادکاری اور یو ایس ایڈ کے اشتراک سے کام جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں