5

حکومت اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کررہی ہے: سینیٹرسراج الحق

لاہور: آپریشن کی ذمہ داری عدالت پر ڈال کر حکومت اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کررہی ہے مذاکرات کے ذریعے معاملات کا طے ہونا خوش آئند ہے حکومت اگر ہماری تجویز مان لیتی تو اتنا نقصان اور شہادتیں نہ ہوتیں ۔
لگتاہے کہ حکومت دھرنے کے بغیر کوئی کام نہیں کرتی ۔ وزیر قانون پہلے دن مستعفی ہو جاتے تو قومی املاک تباہ ہوتیں نہ قیمتی جانوں کا نقصا ن ہوتا ۔ حکومت اس ساری خرابی کا ملبہ عدالتوں پر ڈالنے کی بجائے خود اس کی ذمہ داری قبول کرے ۔ حکومت قوم سے معافی مانگے اور نقصانات کی تلافی کرے ۔ ہم جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سراج الحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں