7

خلیل جبران کی رہائی تک فورسز کی کوریج کا بائیکاٹ

پشاور: پریس کلب کے باہر خیبر نیوز کے نمائندہ خلیل جبران کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ میں فاٹا اور خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صحافیوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی اور صحافیوں کا خلیل جبران کی گرفتاری کی شدید مذمت بھی کی. اور مطالبہ کیا کہ سیکیورٹی فورسز خلیل جبران کو فوری رہا کریں، صحافی برادری
مظاہرین کا کہنا تھاکہ خلیل جبران کی گرفتاری اور تشدد انسانیت سوز واقعہ ہے،
صحافی برادری کا کہنا تھا کہ کورکمانڈر پشاور اور گورنر پختونخوا خلیل جبران کی گرفتاری کا نوٹس لیں، اور ان کو جلدازجلد رہا کیا جائے اور مزید ان کا کہنا تھا کہ خلیل جبران پر تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے.
صحافی دہشت گرد نہیں، فورسز اپنا رویہ ٹھیک کردے، صحافی برادری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں