9

خیبر پختونخوا کے تمام سرکاری سکولوں میں اخلاقیات پر مشتمل مضامین نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے تمام سرکاری سکولوں میں اخلاقیات پر مشتمل مضامین نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ لے لیا اور
ایک ماہ کے اندر تمام اساتذہ کو 35 اخلاقی موضوعات پر درس شروع کرنے کی ہدایات. چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کو احکامات جاری کر دیے
اگلے تعلیمی سال سے 35 اخلاقی موضوعات پر مضامین کو نصاب کا حصہ بنانے کی ہدایت اور ان موضوعات میں صحت، ماحولیات، احترام، انسان دوستی، صلہ رحمی ، کفایت شعاری، دوسروں کی مدد ، خواتین کی عزت ، بڑوں کا احترام وغیرہ شامل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں