135

عبدالولی خان یونیورسٹی میں “ بدعنوانی کا سدباب” کے عنوان سے سیمینار کا اہتمام

مردان: ہفتہ انسداد بدعنوانی کے حوالے سے عبدالولی خان یونیورسٹی میں شعبہ صحافت کے زیراہتمام ایک آگاہی سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈائریکٹر نیب غازی الرحمان، ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید، وائس چانسلر ڈاکٹر محمد خورشید خان کے علاوہ ڈین فیکلٹی سوشل سائینز ڈاکٹر ذاہد علی مروت، چئیرمین ڈیپارٹمنٹ آف جرنلزم فرہاد صافی اور سینکڑوں طلبا نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈائریکٹر نیب غازی الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بدعنوانی کے سدباب میں نیب نے اپنا پورا کردار ادا کیا ہے اور آئیندہ وقتوں میں بھی اپنا کردار شفاف طریقے سے ادا کرتا رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب نے بدعنوانی کی مد میں ملک کو اربوں روپے واپس لوٹائے ہیں اور یہ عوام کا پیسہ ہے جو کہ ان کا ادارہ کرپٹ عناصر سے وصول کررہا ہے ۔ طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ طلبا قوم کا مستقبل ہیں اور ان کے فعال کردار سے معاشرے میں کرپٹ عناصر کو بے نقاب کیا جاسکتا ہے۔

تقریب میں شریک ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید کا کہنا تھا کہ وہ عبدالولی خان یونیورسٹی کے طلبا کے ساتھ معاشرے کو سدھارنے کے مختلف تحاریک شروع کرچکے ہیں اور ان تحاریک میں ان کو خاطرخواہ کامیابی ملی ہے۔ طلبا کو مخطب کرتے ہوئے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ نوجوان طبقے کی مدد سے بدعنوانی میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے اور مردان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ بدعنوانی پر بات کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس اب وہ پولیس نہیں رہی، پولیس نے عوام کی خدمت کا تہیا کررکھا ہے اور عوام کے جان و مال کی حفاظت ان کا اولین فریضہ ہے۔
عبدالولی خان یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر محمد خورشید خان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عبدالولی خان یونیورسٹی کے پاس موجود فیکلٹی اور طلبا کی کثیر تعداد اس ادارے کو ممتاز بناتی ہیں اور انہوں نے وی سی کا عہدہ بطور چیلنج قبول کیا ہے۔ ان کے مطابق یونیورسٹی میں ترقی اور آگے بڑھنے کی صلاحیت کافی زیاده ہے اور وہ اس ادارے کو مزید آگے لیجانے میں کوئی دقیقہ فرموگزاش نہیں کرینگے۔
تقریب کے دوران انگلش ڈیپارٹمنٹ کے طلبا نے بدعنوانی سے متعلق خصوصی ڈرامہ سٹیج پر پرفارم کیا جس نے دیکھنے والوں کے دل جیت لئے۔ بدعنوانی سے متعلق آگاہی کے اس سیمینار میں کرپشن سے متعلق طلبا کی سوچ اور اس کی روک تھام سے متعلق ایک ویڈیو بھی پیش کی گئی
تقریب کے آخر میں چئیرمین ڈیپارٹمنٹ آف جرنلزم فرہاد صافی اور ڈین فیکلٹی سوشل سائینز ڈاکٹر ذاہد علی مروت نے مقررین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ یونیورسٹی طلبا میں شعور و ٓاگاہی سے متعلق ایسے سیمینار اور ورکشاپ مستقبل میں ترتیب دیے جائینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں