151

عمران خان نے فاٹا کا انضمام شروع نہ کرنے پر احتجاج کی دھمکی دیدی

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایک رات قبل پوری پارلیمان کو ایجنڈا بھجوایا گیا جس میں فاٹا اصلاحات بل موجود تھا، لیکن آج دیے گئے ایجنڈے سے فاٹا سے متعلق بل نکال دیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت راستہ دکھا رہی ہے کہ معاملات پارلیمنٹ سے نہیں دھرنوں سے حل ہوتے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے سیفران قادر بلوچ نے اپوزیشن ارکان کو منانے کی کوشش کی لیکن اپوزیشن نے حکومت کی تمام توجیہات مسترد کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔اپوزیشن اراکین نے اسپیکر ڈائس کے سامنے دھرنا دیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر پھینک دیں۔

تحریک انصاف کے امجد علی خان نے کورم کی نشاندہی کی تو گنتی پر کورم پورا نہ نکلا۔ کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس کل صبح ساڑھے دس بجے تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں