127

ایگریکلچر ڈائریکٹوریٹ پشاور حملے کے پولیس آفیسرز اور اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب

پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں ایگریکلچر ڈائریکٹوریٹ پشاور حملے کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس آفیسرز اور اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب-وزیر تعلیم و توانائی محمد عاطف خان، اسپیکر اسد قیصر، آئی جی پولیس خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود، وزیر بلدیات عنایت اللہ کی شرکت- منعقدہ تقریب کے موقع پر آئی جی پی صلاح الدین خان کی میڈیا سے گفتگو۔
٭ تمام وردی والے محکمہ جات کا ملک کے لیے لڑنا فرض ہے۔
٭ ایک حادثے کے بعد ہم آرام سے نہیں بیٹھتے۔
٭ امن کے لیے ہماری کوششیں ہروقت جاری رہتی ہیں۔
٭ فورسز کو عوام کی سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔
٭ تمام ادارے مکمل کوارڈینیشن کے ساتھ کام کررہے ہیں۔
٭ رواں سال 428 دہشت گرد گرفتار کئے گئے۔
٭ امسال دہشتگردی کے 126 مقدمات درج ہوئے۔
٭ سال2017 میں دہشت گردی کے 2بڑے واقعات رونما ہوئے۔
٭ 2014 کے مقابلے میں حالات میں 75فیصد بہتری آئی ہے۔
٭ 2016 کے مقابلے میں دہشت گردی کے واقعات میں 51فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
٭ منشیات فروشوں کے خلاف امسال 37 ہزار سے زائدمقدمات درج ہوئے۔
٭ دہشت گردی کے 350مقدمات عدالتوں میںنمٹائے گئے۔
٭ پچھلے سال کی نسبت امسال تمام جرائم میں کمی آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں