77

ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کر تے ہوئے پشاور کے مختلف علاقوں سے غیر قانونی کیٹ آئیز سپیڈ بریکروں کو ہٹا دیا

پشاور (دانش): ڈپٹی کمشنر پشاور اسلام زیب کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز طارق حسین اور جاوید انور کمال نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے افسران کے ہمراہ دلہ زاک روڈ پر کاروائی کر تے ہوئے غیر قانونی کیٹ آئیز سپیڈ بریکرز کو ہٹا دیا۔ جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اصلاح الدین نے ٹا ؤن تھری انتظامیہ کے ہمراہ کاروائی کر تے ہوئے اے پی ایس اور بہاری کالونی روڈ پر مختلف غیر قانونی سپیڈ بریکروں کو بھاری مشینری کے زریعے ہٹا دیا۔ عوام کی جانب سے شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ ان سپیڈ بریکرز کی وجہ سے اکثر گاڑیوں کے ٹائر پھٹ جاتے ہیں اور اکثر مقامات پر ایکسیڈنٹ بھی ہوئے ہیں۔اس موقع پر عوام نے انتظامیہ کے اس اقدام کو کافی سراہا اور داد دی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اصلاح الدین نے مزید کاروائی کر تے ہوئے اے پی ایس اور بہاری کالونی روڈ پر قا ئم غیر قانونی تجاوزات کو بھی بھاری مشینری کے زریعے ختم کر دیا ۔ اس موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقع سے بچنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں