23

سماجی کارکن رضاءخان کو رہا کیا جائے: سول سوسائٹی


پشاور: سول سوسائٹی اور مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے لاہور میں سماجی کارکن رضاءخان کواٹھاکرلیجانے کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین کی قیادت فاٹا کمیشن ہیومن رائٹس کے گل نواز مہمند ‘سول سوسائٹی کے تیمورکمال ‘ڈاکٹریونس ‘رادیشن ٹونی سنگھ ‘منظورآفریدی‘سلیمان یوسفزئی اور شفیق گگیانی کر رہے تھے جنہوںنے کہاکہ لاہور سے تعلق انسانی حقوق اورہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کے امور پر کام کر رہے تھے اسلئے انہیں اٹھا کر لاپتہ کر دیاگیا ۔انہوںنے کہاکہ اگررضاءخان مجرم ہواور کسی غیر قانونی سرگرمی میں ہو تو عدالت میں پیش کرکے ان کو سزا دی جائے بصورت دیگر ان کی رہائی عمل میں لائے ، ان کیخلاف ماورائے عدالت اقدام اٹھانے سے گریز کیا جائے ۔مظاہرین نے کہاکہ انسانی حقوق پر کام کرنیوالوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو آئے روز تنگ کیا جارہا ہے جوسمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ ایسے اقدامات سے عام شہری بھی پریشانی کا شکار ہیں ۔انہوںنے پنجاب اوروفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ رضاءخان کی رہائی اوربازیابی کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں ورنہ ملک گیر احتجاجی کیا جائےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں