122

لنڈیکوتل بازار باچاخان چوک میں شنواری خوگہ خیل قوم کا این ایل سی طورخم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا

خیبر ایجنسی: مظاہرین نے کالے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور این ایل سی طورخم حکام کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور باچاخان چوک سے لنڈیکوتل پریس کلب تک احتجاجی ریلی بھی نکالی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے معراج الدین شنواری ،زرقیب شنواری ،ملک تاج الدین ،ملک طاہر ،ملک خیال محمد اور دیگر نے کہا کہ این سی طورخم حکام اختیارات سے تجاوز کر رہے ہیں اور جو معاہدہ خوگہ خیل قوم کے ساتھ کیا گیا تھا اسکی پاسداری نہیں کی گئی بلکہ فیز ون کا معاہدہ تھا اب وہ ختم ہو گیا ہے جبکہ وہ اختیارات سے تجاوز کرکے تاجروں سمیت عام لوگوں کیلئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ این ایل سی حکام نے کروڑوں روپے وصول کئے ہیں اس کا احتساب کیا جائے جبکہ این ایل سی کے حسابات کا آڈٹ کیا جائے سے انہوں نے کہا کہ این ایل سی کی غلط اور ظالمانہ پالیسی سے مارکیٹیں ہوٹلز اور کاروبار شدید متاثر ہو گئی ہیں اور قوم میں غلط فہمیاں پیدا کررہے ہیں مقررین نے کہا کہ طورخم میں این ایل سی نے تمام راستے بند کر دئیے ہیں جسکی وجہ سے طورخم میں رہائش پذیر شنواری قوم شدید مشکلات سے دوچار ہیں شنواری خوگہ خیل قوم کے مشران نے گورنر خیبر پختونخوا ،ایف بی آر چیئر مین اور کورکمانڈر سے مطالبہ کیا کہ وہ این ایل سی کی طرف سے طورخم میں ظلم اور زیادتی کا نوٹس لیں بصورت دیگر سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں