166

ہمارا روزگار اور کاروبار خراب نہ کیا جائے ، کوئی ظلم اور زیادتی ہوئی تو احتجاج پھیلائیں گے

خیبر ایجنسی: طورخم سے وابستہ ہمارا کاروبار اور مفاد برباد نہ کیا جائے ، این ایل سی والے ہمارے قومی مفاد کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں، ہمیں انتہا پسندی کی طرف جانے پر مجبور نہ کیا جائے، طورخم پر قبضے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے ، ایم این اے الحاج شاہ جی گل ہمارے نقصانات کر رہا ہے اور ان کا کوئی کردار نہیں، ملک عبدالرزاق آفریدی.

طورخم بارڈر پر این ایل سی حکام معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہیں ، معراج الدین شنواری کا خطاب۔ انہوں نے کہا کہ طورخم بارڈر سے شنواری، آفریدی اور شلمانی اقوام کا کاروبار اور مفاد وابستہ ہے ۔ کسی کو طورخم پر قبضے کی اجازت نہیں دینگے۔ این ایل سی حکام فیز ون کو فوری خالی کر دے ، خوگہ خیل قوم عدالت سے بھی رجوع کرینگی، ہمارے بچوں اور نوجوانوں کو بے روزگار کرانے کی اجازت نہیں دینگے ۔

عوامی نیشنل پارٹی خیبر ایجنسی کے صدر شاہ حسین شنواری نے طورخم میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طورخم میں این ایل سی ایک پرائیویٹ ادارہ ہے اور اس کا قومی مفاد سے کوئی تعلق نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ این ایل سی کا آڈٹ کیا جائے اور عدالت اس کے خلاف ایکشن لیں اور سیکیورٹی فورسز این ایل سی کو کرپشن کرنے کے لئے تحفظ فراہم نہ کریں انہوں نے کہا کہ طورخم اور علاقہ میں تماشا برپا ہے اور 98 % مفاد اور کاروبار پر ان لوگوں کا قبضہ ہے جبکہ ہمارا قومی مفاد بہت کم ہے اور یہ بھی ہم سے چھینا جا رہا ہے شاہ حسین شنواری نے کہا کہ آج کے بعد کسی سے مذاکرات نہ کئے جائیں اور اگر مزاکرات کرنے ہیں تو دس رکنی کمیٹی بنائی جائے طورخم سے خوگہ خیل قوم کا مفاد ختم کیا جا رہا ہے اور ہمیں نقل مکانی پر مجبور کیا جا رہا ہے، ہمارا کاروبار اور مفاد ختم نہ کیا جائے ہم بھی پاکستانی ہیں پولیٹیکل انتظامیہ کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے بہت اچھا ہو رہا ہے اور طورخم کے مفادات کی وجہ سے یہاں کے انتظامی افسران کروڑوں دیکر آتے ہیں اور اگر طورخم میں سب کچھ خراب ہوا تو پھر کوئی پیسے دیکر نہیں آئے گا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں