148

سیلا ب سے متا ثرہ گورنمنٹ پرائمری سکول کندی تازہ دین اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول پشتون گڑھی کا ا فتتاح

پشاور : صوبائی ادارہ برائے تعمیر نو، بحالی و آبادکاری ( پارسا) کے زیر انتظام خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیلا ب سے متا ثرہ سکولوں کی دوبارہ تعمیر نو کا عمل تیز ی سے جا ری ہے۔اسی سلسلے میں نا ظم اعلی ڈسٹرکٹ نو شہرہ لیا قت خٹک نے تکمیل شدہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول پشتون گڑھی کا افتتاح کیا ۔ اس مو قع پر ڈائریکٹر جنرل(پی ڈی ایم اے ، پارسا) محمد خالد،پروگرام منیجر پارسا ،ساجد عمران ، ڈسٹرکٹ ا یجوکیشن آفیسر اور پا رسا کے سینئر عہدیداران سمیت معززین علاقہ نے شر کت کی۔
نا ظم اعلی نو شہرہ نے کہا کہ کو ئی بھی قوم تعلیم کے بغیر تر قی نہیں کر سکتی ہما ری اولین تر جیح بچوں کو تعلیم کی بہتر ین سہولیا ت فرا ہم کر نا ہے ۔انہوں نے سکولوں کی شانداربلڈ نگ اور دیگر فراہم کردہ سہولیا ت کو سراہا اور کہا کہ اس طرز کی تعمیر اور سہولیات سے بچوں میں تعلیم کے حصول کے جذ بے کو مز ید تقویت ملے گی۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو بچوں کے لیے مز ید بہتر سہولیا ت کرانے پر زور دیا۔
گورنمنٹ پرائمری سکول کندی تازہ دین کے افتتاح کے مو قع پر ڈائریکٹر جنرل(پی ڈی ایم اے ، پارسا) محمد خالدنے کہا کہ سیلاب سے متا ثرہ سکولوں کو جلد تکمیل تک پہنچا دیا جا ئے گا۔ بلڈنگ اور فر نیچر کے ساتھ ساتھ بچوں کو کتا بیں اور بیگز (بستے) بھی مہیا کئے جا رہے ہیں۔ ان کا مز یدکہنا تھا کہ صوبا ئی حکومت ان سکولوں کی تعمیر میں پیش رفت کے حوالے سے محکمہ ریلف اور دیگرمتعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
ترجما ن پی ڈی ایم اے ،پا رسا تیمور علی کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیلا ب سے متا ثرہ 55سکولوں پر48 فیصد سے زیا دہ کا م مکمل ہو چکا ہے ۔ یہ سکول ڈیرہ اسماعیل خان، ملاکنڈ، سوات ،پشاور، شانگلہ ،دیر بالا ، دیر پائیں ، نوشہرہ اور چارسد ہ میں تعمیر کے مختلف مراحل میں ہیں جبکہ مزید22 سکولوں کے لیے ورک آرڈر جا ری کر دیئے گئے ہیں اسی طر ح 27 سکول کی ٹنڈرنگ پراسس میں ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں