76

مردان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

مردان: تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع پر آج صبح مردان پولیس ، سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کے اہلکاروں کی عبدالولی خان یونیورسٹی شنکر کیمپس کے عقب میں مشترکہ کاروائی کے دوران زیر حراست ملزم کی نشاندہی پر 02 عدد خود کش جیکیٹ ،02 عدد ہینڈ گرینیڈ ،04 عدد الیکٹرک ڈیٹونیٹر ، 02عدد بیٹری اور ایک عدد پستول برآمد کی گئی ۔ انٹیلجنس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ متذکرہ مواد مردان میں کسی اہم مقام پر دہشت گردی کی غرض سے استعمال ہونا تھا۔ کاروائی حساس اداروں کیساتھ ضلعی پولیس کی بہترین ربط اور دہشت گردی کی روک تھام کیلئے مربوط حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔ جبکہ ایک اور کاروائی کے نتیجہ میں سلیم خان نہر علاقہ تھانہ ساڑو شاہ سے مقامی پولیس نے بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد کیے جس میں 05عدد راکٹ لانچر گولے ،70عدد ہینڈ گرینیڈ اور27عدد 81mmمارٹر گولے شامل ہیں۔مذکورہ علاقہ میں حساس اداروں کے تعاون سے سرچ آپریشن کئے گئے ہیں اور اس سلسلہ میں مزید تفصیلات جلد جاری کیے جائینگے۔یاد رہے کہ ضلع مردان میں سال 2016میں کل 16دہشت گردی کے واقعات رونما ہو چکے ہیں ، جس میں تین خود کش حملے بھی شامل ہیں جس کے برعکس سال 2017میں دہشت گردی کے واقعات میں 100%کمی آئی ہیں اور دہشت گردی ، ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری جیسے واقعات رونما نہیں ہوئے ہیں۔سال 2018میں انشا اللہ ملک دشمن عناصر کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا اور اسی قسم کی کاروائیاں جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں